مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار نے نماز فجر کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 10 نمازی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نمازی شدید زخمی ہوگیا ۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی وہابی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے گزشتہ ایک سال سے پڑوسی ممالک چاڈ، نائیجر اور کیمرون میں خودکش دھماکوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ بوکو حرام خودکش حملوں میں خواتین خودکش بمباروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ بھی بوکو حرام کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
وسطی افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1861045
آپ کا تبصرہ